کرناٹک نتائج: آمرانہ سیاست کی شکست:ممتا بنرجی

   

آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 100سیٹیں بھی نہیں ملیں گی

کولکتہ :کانگریس کی جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ ‘وحشیانہ آمرانہ اور اکثریتی سیاست’ کی شکست ہے۔ تبدیلی کے حق میں فیصلہ کن عوامی رائے کے لیے کرناٹک کے لوگوں کو میرا سلام! انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے نتائج سے ظالمانہ آمرانہ اور اکثریتی سیاست کا خاتمہ ہو گیا! جب لوگ چاہتے ہیں کہ تکثیریت اور جمہوری قوتیں جیتیں، تو غلبہ حاصل کرنے کا کوئی بھی مرکزی منصوبہ ان کی بے پناہ طاقت کو دبا نہیں سکتا۔ کرناٹک کے نتائج کل کے لیے سبق ہے۔ بنرجی نے مزید کہا کہ صرف اترپردیش اور گجرات مکمل طور پر بی جے پی کے ساتھ ہیں اور بی جے پی کے لئے لوک سبھا انتخابات میں اکثریت حاصل کرنا مشکل ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں 100 سیٹیں بھی نہیں جیت سکتی۔