مذکورہ اتھارٹیز نے اب راتو ں راتاب گنبدوں پر ایک ”کلش“ کھڑا کردیاہے۔
میسور۔ہندو کارکنان اور بی جے پی کے میسور سے ایم پی کوڈاگو پرتاب سنہا کی دھمکی کے بعدکرناٹک میں حکام نے شہر کے بس اسٹاپس کی چھت پر گنبدوں کے طرز پر تعمیرات میں تبدیلی لائی ہے۔
مذکورہ کارکنوں اور ایم پی کا دعوی ہے کہ تین گنبدوں ایک بڑی دو چھوٹے بس اسٹاپس کو ایک مسجد کی طرز پردیکھارہے ہیں
۔مذکورہ اتھارٹیز نے اب راتو ں راتاب گنبدوں پر ایک ”کلش“ کھڑا کردیاہے۔
یہ بس اسٹاپس میسور کے کرشنا راج اسمبلی حلقہ میں واقع ہیں۔ گنبدوں جیسے ڈھانچہ کو ہٹانے کے لئے رکن پارلیمنٹ نے چار دنوں کی مہلت دی تھی۔
انہوں نے مزیدکہاتھا کہ اگر وہ نہیں ہٹائے گئے تو وہ خود جے سی بی اس کام کو انجام دیں گے