کرناٹک ڈی جی پی پروین سود بنے سی بی ائی کے نئے ڈائرکٹر

,

   

سی بی ائی کے موجودہ ڈائرکٹر سبودھ کمار جیسوال کی معیاد25مئی کو ختم ہورہی ہے‘ جس کی وجہہ سے یہ تقرر سامنے آیا ہے۔


نئی دہلی۔ کرناٹک ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پرون سود سنٹربیورو آف انوسٹی گیشن کے نئے ڈائرکٹر ہوں گے‘ اتوار کے روز جاری ایک سرکاری حکم نامہ میں یہ بات کہی گئی ہے۔اہلکاروں کاکہناہے کہ سود 1986انڈین پولیس سرویس (ائی پی ایس) افیسر برائے کرناٹک کیڈر ہیں۔

ان نے بتایاکہ سبودھ کمار جیسوال کے 25مئی کو اپنی معیاد مکمل ہونے کے بعد چارج لینے کی تاریخ سے دوسال کی مدت کے لئے انہیں سی بی ائی ڈائرکٹر کے عہدے پر مقرر کیاگیاہے۔

حکم نامے میں‘ عملہ اور تربیت کے محکمے نے کہا”مجاز اتھاریٹی کی منظوری سے پروین سود‘ ائی پی ایس (کے این:86)کی بطور ڈائرکٹر‘ سنٹرل بیورو انوسٹی گیشن (سی بی ائی)دوسال کی مدت کے لئے تقرری کی اطلاع دی جاتی ہے‘ سبودھ کمار جیسوال‘ ائی ائی ایس (ایم ایچ86)کے عہد ے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ان کی معیادپوری ہونے کے نتیجے میں“۔