کرناٹک کانگریس سربراہ شیوکمار ہاسپٹل سے ڈسچارج

   

بنگلورو ۔کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی سربراہ ڈی کے شیوکمار جو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں زیرعلاج تھے ، کل انہیں اسپتال سے رخصت کردیا گیا ۔ وہ اگلے چھ روز تک گھر پر آئیسولیشن میں رہیں گے ۔ اتوار کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں ، شیوکمار نے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان سے ملاقات نہ کریں کیونکہ وہ گھر میں آئیسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے تمام حامیوں کاان کی حمایت اور دعاؤں کیلئے شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں کسی سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا۔