نئی دہلی: کانگریس نے کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر منگل کو اضافی مبصرین کا تقرر کیا ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور پارٹی کے تنظیمی امور کے انچارج کے سی وینوگوپال نے آج یہ اطلاع دی۔ گوپال نے بتایا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کے سریش، اے کے یادو اور ندیم جاوید کو بنگلورو شہر اور اسمبلی سطح کیلئے اضافی مبصر مقرر کیا ہے ۔ خیال رہے کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 نشستوں کیلئے 10 مئی کو پولنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔ کرناٹک میں اپوزیشن کانگریس اقتدار میں واپسی پر نظریں جمائے ہوئے ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار برقرار رکھنے کیلئے پرامید ہے ۔