کرناٹک کی بابا بودان درگاہ

   

بنگلورو ۔ کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے حکومت کی جانب سے منتخبہ اڈمنسٹریٹیو کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے ہیں جو کمیٹی ہندو اور مسلمانوں پر مشتمل ہوگی۔ یہ کمیٹی سری گرو دتاتریہ سوامی بابودان درگاہ کے مذہبی اور انتظامی امور کی دیکھ بھال کرے گی۔ یہ ایک تاریخی مقدس مقام ہے جو کرناٹک کے چکمگلور ضلع کے گھنے جنگلات میں پہاڑی پر واقع ہے۔ حکومت کے احکامات کے ذریعہ اب یہاں دتاجینتی، دتا مالا اور دیگر ہندو تقاریب کے علاوہ سالانہ صوفی عرس کی تقاریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ احکامات کے مطابق ہندو ارچکا اور مسلم مجاور کا بھی کمیٹی تقرر کرے گی۔