نئی دہلی ۔ ریاست کرناٹک کے بعد اب راجستھان میں بھی حجاب کو لے کر تنازعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جے پور کے ایک پرائیویٹ کالج میں برقعہ اور حجاب پہن کر جانے والی طالبات کو انٹری نہیں دی گئی۔ طالبات نے کہا ہے کہ کالج انتظامیہ نے ڈریس کوڈ کا حوالہ دے کر انہیں واپس گھر بھیج دیا۔ اس کے بعد اہل خانہ کالج پہنچے اور تنازعہ ہوا۔دوسری جانب کالج کے سکریٹری راجندر شرما نے دعوی کیا ہے کہ کالج نے سبھی طلبہ وطالبات کے لئے ڈریس کوڈ طے کئے ہیں۔ کچھ طالبات ڈریس کوڈ میں نہیں آئی تھیں۔