کرناٹک کے سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی اسپتال میں شریک

,

   

Ferty9 Clinic

قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ اتوار کی شام تک وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔
بنگلورو۔ سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی کو بخار اورتھکاوٹ کی وجہہ سے بنگلورو ایک خانگی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

ایک پریس ریلیز میں کمارا سوامی نے کہاکہ ”گھبرانے کی کوئی ضروت نہیں“ ہے او رآرام کے بعد میں مہم دوبارہ شروع کروں گا۔

ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کی وجہہ سے ”تھکاوٹ“ کے سبب بخار کی علامتیں پیش ائی ہیں۔ریاست میں منعقد ہونے والے 10مئی کے اسمبلی انتخابات کے لئے مذکورہ جے ڈی(ایس) لیڈر ریاست بھر میں پارٹی کی مہم کو”تنہا چلارہے“ ہیں۔

انہیں پھیپھڑوں کا ایک معاملی انفکشن ہے جو دھول کے سبب پیش ائی ہے۔

بخارکی علامتوں کے بعد سابق چیف منسٹر کو اسپتال میں داخل ہونے کامشورہ دیاگیاہے۔ ان کے حامیوں او رپارٹی ورکرس سے کہا گیاہے کہ وہ اسپتال کے احاطے میں نہ ائیں۔قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ اتوار کی شام تک وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔

پارٹی ورکرس او رفیملی ممبرس کماری سوامی کی صحت کو لے کر کافی فکر مند ہیں کیونکہ ان کی ہارٹ سرجری ہوئی ہے۔