کرناٹک کے وجئے پورا میں راہول گاندھی کے روڈ شو سے جڑا عوام کا اژدھام

,

   

کرناٹک کانگریس کی مہم کمیٹی کے سربراہ ایم بی پاٹل اورپارٹی کے دیگر قائدین اورکارکنان روڈ شو میں گاندھی کے ہمراہ موجود تھے۔


وجئے پورا۔ریاست میں ہونے والے مجوزہ اسمبلی انتخابات جو10مئی کو مقرر ہیں سے قبل کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اتوار کے روز ایک بڑا روڈ شو کیاہے‘ راستے کے دونوں جانب بڑی تعداد میں عوام کا اژدھام جمع ہوا تھا۔

خاص طورپر تیار گاڑی کے اوپر کھڑے ہوکر گاندھی سڑکوں اور قریب کی عمارتوں پر کھڑا عوام کا ہاتھ ہلاکر جواب دیتے ہوئے دیکھائی دئے‘ان میں سے کئی لوگ ”راہول راہول“ کے نعرے لگاتے ہوئے اور چیختے چلاتے دیکھائی دئے ہیں۔

چھتر اپتی شیواجی مہارا ج کے مجسمہ کو پھول مالا چڑھانے کے بعد انہوں نے اپنے روڈ شوکی شروعات کی تھی۔

بجاوں کے شور کے درمیان شیواجی سرکل اور کنکا داسہ سرکل سے سڑکوں سے گذرتے ہوئے گاندھی اور کانگریس قائدین کو بیٹھائی ہوئی گاڑی کے اطراف واکناف میں کانگریس کے جھنڈوں کو تھامے لوگ پیدل چل رہے تھے۔

کرناٹک کانگریس کی مہم کمیٹی کے سربراہ ایم بی پاٹل اورپارٹی کے دیگر قائدین اورکارکنان روڈ شو میں گاندھی کے ہمراہ موجود تھے۔

ایک دن قبل گاندھی نے کوڈالا سنگاما میں 12ویں صدی کے شاعر اور سماجی ریفارمر بسویشوار کی سالگرہ کے موقع پر خراج پیش کرنے کے بعد انتخابات والی ریاست کرناٹک کا دوروزہ دورہ کیاتھا‘ جہاں پر بسواجینتی بھی منائی گئی ہے۔