کرناٹک کے گلبرگہ میں 3.4شدت سے زلزلے کا جھٹکا

,

   

صبح 6بجے کے قریب میں کرناٹک کے گلبرگہ میں 3.4کی شدت سے ایک زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیاگیاہے۔
گلبرگہ۔اتوار کی صبح کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں 3.4شدت سے زلزلے کا ایک جھٹکا محسوس کیاگیاہے‘ متعلقہ محکمہ(این سی ایس) نے اسبات کی جانکاری دی۔

این سی ایس نے کہاکہ”صبح 6بجے کے قریب کرناٹک کے گلبرگہ میں 3.4شدت سے ایک جھٹکا محسوس کیاگیاہے“۔

ہفتہ کی ابتدائی ساعتوں میں ارناچل پردیش کے ضلع ایٹانگر کے مغربی شمالی علاقے میں ریکٹر اسکیل پر3.6شدت سے ایک زلزلے کاجھٹکا محسوس کیاگیاتھا۔