کرناٹک ہوم منسٹر نے کہاکہ ہمارا ائین بائبل‘ قرآن او رگیتا ہے۔

,

   

Ferty9 Clinic

انہوں نے مزید کہاکہ منشور میں وعدے پہلے ہی کئے گئے ہیں اور اسے پورا کیا جائے گا
بنگلورو۔ کرناٹک ہوم منسٹر جی پرمیشوار نے ہفتہ کے روز کہاکہ ”ہمارے لئے مذکورہ ائین بائبل‘ قرآن او ربھگوت گیتا ہے جب ہندوستان کی بات آتی ہے تو یہ ہر ہندوستانی کے لئے مقدس فریضہ ہے“۔

انہوں نے کہاکہ مخالف تبدیلی مذہب بل میں ترمیم کی مخالفت پربات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”وہ مخالف تبدیلی مذہب بل کے متعلق بات کررہے ہیں۔ائین نے ہر کسی کو مذہب اختیار کرنے کی آزادی دی ہے۔ اس کے عین خلاف بی جے پی نے مخالفت مذہبی تبدیلی قانون بنایاتھا“۔

وزیر پرمیشوارا نے کہاکہ”ہم نے پہلی ہی کہتا تھا کہ ائین کے خلاف یہ قانون ہے۔

ہماری حکومت ائین پر مکمل بھروسہ کرتی ہے اور اسی وجہہ سے بی جے پی کے ذریعہ بنائے گئے مخالف تبدیلی مذہب قانون کو واپس لے لیاگیا ہے۔

بی جے پی کے اس الزام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر مزید کہاکہ منشور میں وعدے پہلے ہی کئے گئے ہیں اور اسے پورا کیا جائے گا