کرنل سنتوش بابو مہاویر چکر اور صوبے دار سنجیو کو کیرتی چکر سے نوازا گیا

   

نئی دہلی: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے جان کی بازی لگاکر مادر وطن کی حفاظت کرنے والے جانبازوں کو آج ایک دفاعی تقریب میں بہادری کے انعامات سے نوازا ،جن میں گلوان وادی میں جوہر دکھانے والے کرنل سنتوش بابو کو مہاویر چکر،صوبے دار سنجیو کمار کو کیرتی چکر،پانچ سورماؤں کو ویر چکر اور چھ جانبازوں کو شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ کووند نے منگل کو راشٹرپتی بھون میں منعقد دفاعی تقریب کے دوران یہ ایوارڈ دئے ۔ بہادری کے ایوارڈ پانے والے مادر وطن کے بیٹوں میں سے سات کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے ۔ڈیفنس ڈیکوریشن تقریب میں کئی دیگر فوجی افسران کو بھی نمایاں خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔ ان ایوارڈ کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا لیکن صدر جمہوریہ نے آج ان ایوارڈز کو عہدیداروں کو پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور کئی معززین بھی موجود تھے ۔