کرنل من پریت‘ میجر اشیش کی نعشیں ائیرلفٹ کے ذریعہ سری نگر میں فوجی اسپتال لایاگیا

,

حکام نے بتایاکہ سنگھ اوردھونچک کی نعشوں کو کوکر ناگ سے یہاں بادامی باغ چھاونی میں آرمی کے 92بیس اسپتال پہنچایاگیا۔

سری نگر۔دہشت گردوں کے ساتھ فائرینگ کے تبادلے میں ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس کے ساتھ ہلاک ہونے کے ایک دن بعد جمعرات کے روزجموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ انکاونٹر کے مقام سے کرنل من پریت سنگھ اور میجر اشیش دھونچک کی نعشوں کو سکیورٹی فورسیس نے ائیرلفٹ کیاہے۔

حکام نے بتایاکہ سنگھ اوردھونچک کی نعشوں کو کوکر ناگ سے یہاں بادامی باغ چھاونی میں آرمی کے 92بیس اسپتال پہنچایاگیا۔

انہوں نے کہاکہ باقیات کوان کے آبائی مقام روانہ کرنے سے قبل شہید عہدیداروں کو فوج‘ پولیس اور سیول ایڈمنسٹریشن کے اعلی حکام اوراہلکاروں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔