کرنول میں زلزلہ کے معمولی جھٹکےعوام میں خوف و ہراس کا ماحول

   

حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں پھر ایک مرتبہ زلزلہ کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ کرنول کے رتنا گاؤں علاقہ میں کل رات زلزلہ کے معمولی جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہوکر مکانات سے نکل پڑے۔ عوام نے مزید زلزلہ کے اندیشہ کے تحت آسمان کے نیچے رات گذاری۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ موضع میں 12 مکانات کو معمولی نقصان پہنچا۔ بعض مقامات پر سڑکوں میں دراڑ دیکھی گئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چند سیکنڈس تک زمین سے آوازیں سنائی دیں۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کرنول میں زلزلہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ آج بھی کرنول کے کئی علاقوں میں عوام بڑی عمارتوں کے بجائے چھوٹے مکانات میں قیام کو ترجیح دے رہے ہیں۔ مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں۔ سوشیل میڈیا پر بعض مکانات کی دیواروں میں دراڑ کی تصویریں وائرل ہوچکی ہیں۔ر