کروز شپ منشیات معاملے میں اریان خان کی درخواست ضمانت مسترد

,

   

اریان حان کو نارکوٹیک کنٹرول بیورو نے مبینہ طور پر اکٹوبر3کے روز کروز شپ سے منشیات کی ضبطی کے معاملے میں گرفتار کیاتھا۔
ممبئی۔ این ڈ ی پی سی کی ایک خصوصی عدالت نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے اریان خان‘ ارباز مرچنٹ اور مون مون دھامیچا کی کروز شپ منشیات معاملے میں ضمانت کودرخواست کو مسترد کردیاہے۔

خصوصی جج وی وی پٹیل نے آرڈر کا اعلان کیاہے۔ این سی بی نے اکٹوبر 3کو انہیں گرفتار کیااو ریہ گرفتاری ایک روز قبل گوا نژاد کروز پر انٹرنیشنل روانگی ٹرمنل پر دھاوے کے پیش نظر عمل میں ائی ہے۔

ان کے خلاف ان کی دوست مرچنٹ او رماڈل دھامیچا کے پاس سے بالترتیب چھ او رپانچ گرام چرس کی مبینہ ضبطی کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8سی اور20بی‘27‘ 28‘29اور 35کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

نارکوٹیک کنٹرول بیورو کے لئے ایڈیشنل سالسیٹر جنرل انل سنگھ اور سینئر وکیل امیت دیسائی برائے حان کی سنوائی کے بعد مذکورہ عدالت نے جمعرات کے روز ضمانت کی درخواستوں پر اپنے احکامات کومحفوظ کردیاتھا۔

ایڈوکیٹ طارق سعید مرچنٹ کی جانب سے اور ایڈوکیٹ علی کاشف دیشمکھ دھامیچا کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

اے ایس جی نے بحث کی کہ خان منشیات کاایک عادی ہے اور ممنوعہ منشیات کی مارچنٹ کے پاس سے دسیتابی کروز پر دونوں کی جانب سے ہونے والے ایک ”دھماکے“ ہے۔

ایجنسی نے اس بات کا بھی دعوی کیاکہ ہے اہم بات یہ ہے کہ خان کے منشیات میں غیر قانونی خریدی‘ تقسیم اور ان کی چیاٹس اس کے ایک عالمی تعلق کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔

دیسائی نے دعوی کیاکہ خان کے عادی ہونے کے گمان پر مذوکرہ قانون برائے این ڈی پی ایس ایکٹ ترمیم2001میں استعمال کی سزا ایک سال سے زیادہ نہیں ہے۔

قابل ذکر بات ہے کہ دیسائی نے اپنے دلیل میں کہاکہ وہیں این سی بی خان کو ”غیرقانونی ٹریفکینگ“ کا ملزم ٹہرارہا ہے تاکہ ضمانت کی مخالفت کرے اس پر ٹریفکینگ کے مسلئے سے نمٹنے کے لئے 27اے کے تحت مقدمہ درج نہیں کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ واٹس ایپ چیاٹ پر آسانی کے ساتھ گمراہ کیاجاسکتا ہے۔ دیسائی نے کہاکہ ”آریان سے کسی بھی چیز کی دستیابی کا ذکر پنچ نامہ میں نہیں ہے۔

اگر اس کے پاس پیسے نہیں تھے‘ اس کا خریدی کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ اگر اسکے پاس منشیات نہیں تھے تو وہ استعمال کرنے اور بیچنے بھی نہیں گیاتھا“۔

وکیل سعید نے بھی اشارہ کیاکہ ضبطی کو کوئی علیحدے پنچ نامہ نہیں ہے جس کے تحت این سی بی موبائیل فونس پر الزا م لگاسکتی ہے۔

اس لئے واٹس ایپ چیاٹ پر انحصار نہیں کیاجاسکتا ہے۔ دیسائی نے اپنے استدلال میں کہاکہ یہ نوجوان ہیں مگر منشیات کے اسمگلر نہیں ہیں