کروناوائرس کے علاج کولے کر واٹس ایپ یونیورسٹی پر تجاویزمضحکہ خیز۔ ویڈیو

,

   

ورلڈ ہلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کو عالمی وباء قراردیا ہے۔چین کے شہر وہان سے یہ وباء ساری دنیا میں پھیل گئی ہے۔

اب تک 150سے زائد ممالک اس وباء میں مبتلا ہوئے ہیں۔کرونا وائرس نے اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی جان لے لی ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

چین کے بعد اٹلی اور ایران ایسے ممالک ہیں جو کرونا وائرس کی وباء سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ ہندوستان بھی کرونا وائرس کے قہر کی زد میں ہے۔

سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کرونا وائرس کا ہندوستان میں بھی شکار ہوئے ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہارشٹرا مانی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ راجستھان‘ کیرالا‘ کرناٹک اور تلنگانہ میں بھی ائے دن کرونا وائرس کی وباء میں مبتلاء اصحاب کی جانکاریاں مل رہی ہیں۔

ایسے میں واٹس ایپ پر نت نئے انداز کے طریقے علاج پیش کئے جارہے ہیں اوردعوی کیاجارہا ہے بتائے گئے طریقے علاج کے ذریعہ کرونا وائرس جیسے مہلک وباء سے بچنا بہت آسان ہے۔

واٹس ایپ پر گشت کررہے پیغام کے حوالے سے نو بھارت ٹائمز نے ایک مزاحیہ ویڈیو تیار کیاہے۔

جس میں کرونا وائرس کے علاج پر مشتمل واٹس ایپ پیغامات کے حوالہ بھی دیاگیا ہے۔ اگر کرونا وائرس کا علاج آسان ہوتا تو شائد چین جیسے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ مرتے نہیں تھے۔

کوئی بھی پیغام جو کرونا وائرس یا پھر اس کے علاج پر مشتمل ہو واٹس ایک پر پھیلنے سے قبل یہ سونچنے کی ضرورت ہے کہ کرونا وائرس سے لڑائی آسان نہیں ہے

۔ حالانکہ اس سے ڈرنے اور گھبرانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے بلکہ صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے اور جس فرد میں بھی کرونا وائرس کے اثرات پائے جاتے ہیں اس کو تنہائی میں رکھ کر علاج کرانے کی ضرورت ہے۔

کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ پیغامات پر عمل آواری ناگزیر ہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں