کرونا جہاد کے استعمال کو امریکہ نے بدبختانہ قراردیا‘ حکومت سے کہاکہ اس کو ہٹائیں

,

   

مذکورہ امریکہ نے کہاکہ کرونا جہاد ہیش ٹیگ کا استعمال ”بدبختانہ“ ہے۔مذکورہ امریکہ نے اس حکومت کوچاہئے کہ وہ خدشات پرصفائی دے اور بہت ہی واضح انداز میں کہاکہ کرونا وائرس کا ایسا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔پچھلے کچھ دنوں میں بااثر تبلیغی جماعت کے اجتماع کی وجہہ سے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر کروناوائرس کے کمیونٹی ٹرانسمیشن دیکھا گیاہے

۔نئی دہلی کے نظام الدین مرکز میں پچھلے ماہ جو تقریب کا انعقاد عمل میں آیاتھااسی کو سی او وی ائی ڈی19کے بڑھتے مثبت معاملات کی واحد وجہہ بتایاجارہا ہے۔اس کو ہیش ٹیگ کرونا جہاد‘ کرونا جہاد کہاجارہا ہے‘ جس کا مقصد مسلم کمیونٹی کو کرونا وائرس کی وباء کو پھیلانے کا ذمہ دار ٹہرایاجارہا ہے۔

امریکہ نے اس پر کہاکہ اس طرح کے اصطلاح ”بدبختانہ ”ہے۔ عالمی مذہبی آزادی برائے عالمی مذہبی ادارے کے سفیر سامیول براؤ ن بیاک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ امریکی انتظامیہ کو ایسی کئی مثالیں ملی ہے جس کے ثابت ہوتا ہے کہ سی او وی ائی ڈی19وائرس کے لئے اقلیتی کمیونٹی پر الزام عائد کیاجارہا ہے۔

براؤن بیاک نے انڈیا میں ٹرینڈنگ کررہے ہیش ٹیگ پر ایک سوال کھڑا کرتے ہوئے کہاکہ ”ہم سی او وی ائی ڈی19وباء کے لئے مذہبی اقلیت پر عائد کئے جانے والے الزامات کی جانچ کررہے ہیں اور یہ بدبختی ہے‘ ایسا کئی مقامات پر ہورہا ہے۔

یہ غلط ہے اس کے لئے حکومت کو کام کرنا چاہئے“۔انہوں نے حکومتوں پر زوردیا کہ وہ وائرس کی حقیقت پر صفائی دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے اقلیتوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔