کرونا وائرس مثبت معاملہ‘15ماہ کی سی او وی ائی ڈی 19سے متاثرہ لڑکی کا دلفریب ویڈیو ہوا وائیرل۔ ویڈیو

,

   

چندی گڑھ کے ایک اسپتال میں زیر علاج 15ماہ کی کرونا وائرس سے متاثرہ لڑکی کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے
چندی گڑھ۔پوسٹ گریجویٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی ائی ایم ای آر) میں سی او وی ائی ڈی19کے زیر علاج ایک 15ماہ کی معصوم لڑکی کا ویڈیو جس میں وہ اسپتال کے عملے سے ہاتھ ملارہی ہے سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔

مذکورہ معصوم نرسنگ افیسر نریندر تیاگی کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے‘ انکھیں جھپکاتے ہوئے اور فلائنگ کس کرتے ہوئے اس ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے جس کو تیاگی نے اپنے شفٹ کی تبدیلی کے وقت رات میں ریکارڈ کیاہے۔

اگرآپ اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں گے تو آپ کو اس کی ما ں کی آواز بھی سنائی دے گی جس کو جانچ میں سی او وی ائی ڈی 19مثبت پایاگیاہے۔

مذکورہ معصوم کے گھر واے چندی گڑھ کے سیکٹر 30میں رہتے ہیں۔ اس کے تمام فیملی ممبرس سوائے اس کی ماں کے جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں۔

وہیں دیگر فیملی ممبرس کو اسپتال سے چھوڑ دیاگیا ہے اور معصوم اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ویڈیو دیکھیں

YouTube video