حیدرآباد 22 مارچ ( یو این آئی) شہر حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن میں ممبئی ایکسپریس ٹرین میں پولیس نے ایک شخص کو پکڑا جس میں کرونا وائرس کی مشتبہ علامات تھیں۔یہ شخص حیدرآبادکے منگل ہاٹ علاقہ کا رہنے والا ہے ۔اس کو فوری طورپرگاندھی اسپتال منتقل کردیاگیا۔اسی دوران تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں میڈیکل آفیسر نے ایک شخص کو کرونا وائرس کی مشتبہ علامات کے ساتھ پکڑا اور اس کو الگ تھلگ وارڈ میں داخل کروادیاگیا۔یہ شخص انڈونیشیا کے گروپ کے ساتھ تھا اور ان باشندوں کے مثبت پائے جانے کے بعد سے فرار ہوگیا تھا۔