کرونا ویکسین کی تقسیم میں غریب ملکوں کا خیال رکھا جائے: عالمی ادارہ صحت

,

   

عالمی ادارہ برائے صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانم نے کرونا ویکسین کی غریب ملکوں کو غیر مساوی تقسیم کی جانب اشارہ کرتیہوئے کہا کہ دنیا ایک بڑی اخلاقی غلطی کی مرتک ہو رہی ہے۔عالمی ادارہ برائے صحت کے جنیوا میں قائم ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ درست نہیں ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے صحت مند اور نوجوان افراد کو ترقی پذیر ممالک کے طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد سے پہلے ویکسین لگائی جائے۔’’انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کرونا ویکسین کی چار کروڑ کے قریب خوراکیں ترقی یافتہ ممالک میں لگائی جا چکی ہیں مگر ترقی پذیر ممالک میں ان کی تعداد محض 25 ہزار ہے۔ان کے بقول اگر امیر ممالک غریب ممالک سے کرونا ویکسین شئیر نہیں کرتے تو ان ممالک کو اس کی قیمت لوگوں کی جان اور مال سے دینی پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے دوران پہلے مجھے ویکسین دینے کا رویہ عالمی وبا کو طویل کر دے گا۔میکسیکو نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس مطالبے پر عمل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ویکسین کی خریداری کو محدود کر رہا ہے تاکہ اس دوران غریب ممالک کو زیادہ سے زیادہ ویکسین فراہم کی جا سکے..