کروڑپتی بننے کالالچ، سائبر دھوکہ دہی کا شکار شخص 3 لاکھ سے محروم

   


حیدرآباد۔/6 ستمبر، ( سیاست نیوز) کروڑ پتی بننے کی آس میں ایک شخص نے اپنی بھاری رقم گنوادی۔ انجان فون کال پر توجہ دے کر کروڑپتی بننے کے لالچ میں ایک شہری نے 3 لاکھ تین ہزار روپئے گنوادیئے۔ کون بنے گا کروڑ پتی لاٹری کے نام پر سائبر دھوکہ بازوں نے شکایت گذار شہری کے بینک کھاتہ سے رقم لوٹ لی۔ شاید شہری کو اس بات کا اندزہ نہیں تھا کہ کروڑ پتی بننے کا لالچ دے کر اس کو بھکاری بنادیا جائے گا۔ سائبر آباد حدود کے سورام کالونی کے ساکن شہری کو سائبر دھوکہ بازوں نے واٹس ایپ کے ذریعہ ایک مسیج روانہ کیا اور اس کو اطلاع دی کہ وہ 25 لاکھ روپئے کی رقم جیت چکا ہے۔اس کے ساتھ ہی رانا پرتاپ سنگھ کے نام سے متاثرہ شخص سے فون پر بات کرتے ہوئے رقم روانہ کرنے کے نام پر بینک کی تفصیلات کو حاصل کیا گیا اور اس کی رقم کو لوٹ لیا گیا۔ ع