کروڑہا روپئے کے فینانشیل اسکام میں 18000 لوگ دھوکہ دہی کا شکار

   

حیدرآباد ۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں ایک بڑے انوسٹمنٹ فراڈ میں مبینہ طور پر شہر کی ایک کمپنی ڈی کے زیڈ ٹکنالوجیز کے فریب کا ہزاروں لوگ شکار ہوئے ہیں جو تقریباً 700 کروڑ روپئے کا اسکام ہے۔ کل سوماجی گوڑہ میں ایک پریس کانفرنس میں اس میں دھوکہ دہی کا شکار ہونے والوں نے کہا کہ اس کمپنی نے سرمایہ کاری پر زیادہ ریٹرنس کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے بجائے تقریباً 18 ہزار لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ حیدرآباد پولیس کے سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) نے اس بات کی توثیق کی کہ آئی پی سی اور ڈپازیٹرس ایکٹ کے تحت دھوکہ دہی اور فنڈس کے تغلب کے الزامات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ سی سی ایس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک مالی فراڈ ہے کیونکہ تقریباً 70 متاثرین نے شکایت کی ہے اور اس میں اس سے زیادہ متاثرین ہوسکتے ہیں۔ ہم ابھی اس کی رقم کا تجزیہ کررہے ہیں اور کیس کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین کی گرفتاری کیلئے سی سی ایس نے آٹھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ سائبرآباد پولیس کی اکنامک آفینیس ونگ (EOW) میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ اس ونگ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’اب تک ہمارے پاس صرف ایک کیس درج کیا گیا ہے جس میں ایک خاندان کے چار ارکان نے دھوکہ سے ان کی رقم حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔