کرکٹر محمد سراج اور ایکٹریس ماہرہ شرما کی ڈیٹنگ ؟

   

حیدرآبادی فاسٹ بولر اور کشمیری اداکارہ کا معاشقہ کی تصدیق یا تردید سے گریز
حیدرآباد 31 جنوری (سیاست نیوز) ہندوستان میں کرکٹ اور بالی ووڈ کے درمیان ہمیشہ تعلقات رہے ہیں۔ فلم اداکاراؤں نے کرکٹرس سے ڈیٹنگ کی ہے، کچھ نے شادی کرکے گھر بھی بسایا ہے۔ اس تناظر میں جب بھی کرکٹر اور فلم ایکٹریس کی ملاقات ہوتی ہے یا سوشل میڈیا پر رابطے ہوں تو سرخیاں بننے لگتی ہیں۔ کافی دِنوں سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج اور شردھا کپور کے افیئر کی افواہیں گردش کرتی ہیں۔ حالیہ دِنوں بالی ووڈ سنگر جنائی بھوسلے کا بھی سراج کے ساتھ نام جوڑا گیا تھا لیکن محمد سراج نے جنائی بھوسلے کو بہن قرار دیتے ہوئے سوشیل میڈیا کی افواہ کو بریک لگا دیا، تاہم اب ریالٹی شو ’بگ باس۔13‘ کی شہرت یافتہ ایکٹریس ماہرہ شرما جوکشمیر سے تعلق رکھتی ہیں، ان کا نام محمد سراج سے جوڑا جانے لگا ہے۔ کہا گیا کہ سراج اور ماہرہ کے دوستوں نے اس کی تصدیق کی، لیکن سراج یا ماہرہ دونوں نے تاحال سرعام ملاقات نہیں کی، تاہم دونوں سوشیل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔ ماہرہ شرما کی سوشیل میڈیا پر پیش ایک تصویر کو محمد سراج نے لائیک اور کمنٹ کیا جس کے بعد یہ افواہیںزور پکڑ گئیں ۔ ماہرہ پہلی مرتبہ 2017ء میں سیریل ’یاروں کا ٹشن ‘سے چھوٹے پردے پر آئی تھیں۔ اسکے علاوہ ماہرہ کشمیر اور پنجاب کے ٹی وی سیریلس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سراج اور ماہرہ نے سوشیل میڈیا پر افواہوں کے بارے میں نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید ، لیکن ماہرہ شرما کی والدہ ثانیہ شرما نے اِن خبروں کو بے بنیاد اور بکواس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ 2