حیدرآباد ۔ 26 فبروری ( سیاست نیوز)سکندرآباد کے رہائشی مکان میں چلائے جارہے کرکٹ بیٹنگ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے دو آرگنائزرس کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40سالہ سندیپ گوئل متوطن ہریانہ اور اس کا ساتھی 40سالہ سہیل خان رسول پورہ بیگم پیٹ کرکٹ میچس پر سٹہ بازی چلارہے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ سندیپ گوئل کا تعلق ہریانہ سے ہے اور وہ 20سال قبل حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور سکندرآباد میں مقیم تھا ۔ سندیپ اکثر کرکٹ میچس پر سٹہ کھیلا کرتا تھا ۔ اس دوران اس کی دوستی ایک بڑے آرگنائزر امیت نرنجن دوشی اور اس کے ساتھی سہیل خان عرف گڈو سے ہوئی ۔ تینوں نے کرکٹ میچس پر سٹہ بازی چلانے کا ارادہ کیا جس کے تحت ڈائمنڈ ایکسچنج کے ذریعہ کرکٹ پر سٹہ بازی چلارہے تھے ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر مذکورہ دونوں افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3لاکھ 50ہزار سٹے کی رقم اور تین موبائیل فون ضبط کرلئے ۔ گرفتار افراد کو ضبط شدہ حالات میں مہانکالی پولیس اسٹیشن روانہ کردیا ۔