میلوورن ۔آسٹریلیا میں کوویڈ 19 کے حوالے سے دہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوویڈ کا شکار کرکٹر میچ کے لیے دستیاب ہے لیکن ٹینس اسٹارکو ویکسین نہ لگوانے پر پابندی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کا شکار میزبان ٹیم آسٹریلیا کے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ انگلینڈ کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کو دستیاب ہوں گے حالانکہ وکٹ کیپر بیٹرکا چہارشنبہ کوویڈ 19 ٹسٹ مثبت آیا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن کے لیے آنے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو حکومت نے وطن واپس کردیا تھا کیونکہ نواک جوکووچ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تھی۔میڈیا نے اپنی رپورٹس میں سوال اٹھایا ہے کہ کیا اس مرتبہ نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن کے لیے اجازت ہوگی؟۔ میڈیا میںیہ خبر گرما گرم ہے کہ یہ پاگل پن ہے کہ نواک جوکووچ پر پابندی ہے اور میتھیو ویڈکو اجازت۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کوویڈ قوانین میں آسٹریلیائی حکومت کی پالیسیوں میں غیر تسلسل پریشان کر دینے والا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں ایشز کے دوران پیٹ کمنزکو اس لئے ٹسٹ گنوانا پڑاکیونکہ وہ کوویڈ سے متاثرہ شخص کے پاس کھڑے تھے۔ دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم میں تہلیا میگرا کوویڈ کے باوجود فائنل شرکت کی تھی ۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قوانین کوویڈ سے متاثرہ کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں۔گزشتہ برس آسٹریلین اوپن میں جوکووچ کو اجازت نہ دینے کا معاملہ کافی بحث میں رہا تھا ۔
آئندہ اصلی مسٹر بین بھیجیں
پاکستان کو زمبابوے کے صدر کا پیغام
ہرارے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد زمبابوے کے صدر بھی ٹرولنگ کرنے لگے۔ سوپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے ہراکر ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا۔ پاکستان کی شکست کے بعد جہاں پاکستانی مسٹر بین کو لے کر زمبابوین صارفین ٹرول کر رہے ہیں وہی زمبابوے کے صدر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ صدر ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگوا نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف جیت کی مبارکباد دی۔ ساتھ میں اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ آئندہ اصلی مسٹر بین بھیجیں۔پاکستان کے خلاف کامیابی کا کھلاڑی اور ملک جشن منارہے ہیں۔
پاکستان کی شکست حیران کن نہیں :آفریدی
کراچی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اور زمبابوے کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس نتیجے کو حیران کن نہیں کہوں گا۔ ورلڈکپ 2022 میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی شکست پر شاہد آفریدی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ نے میچ دیکھا، تو آپ جانتے ہوں گے کہ زمبابوے نے پہلی ہی گیند سے بہترین کرکٹ کھیلی اور بتایا کہ ایک بیٹنگ پچ پر چھوٹے نشانے کا کیسے دفاع کرنا ہے۔