حیدرآباد ۔ کرہ ارض آج 2 جنوری کو سورج کے بالکل قریب پہونچے گا ۔ پلانیٹری سوسائٹی آف انڈیا نے بتایا کہ زمین اپنی گردش کے ساتھ سورج کے قریب پہونچے گی ۔ پلانیٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر این رگھونندن کمار نے کہا کہ زمین سورج کے اطراف گردش کرتے ہوئے اس کے قریب پہونچ جائے گی ۔ اس کی گردشت کے دوران ایک وقت ایسا آئے گا کہ سورج اور زمین کے درمیان صرف 1 پوائنٹ کا فرق ہوگا اور یہ پوائنٹ سب سے قریب ترین ہوسکتا ہے ۔ سال بھر کے دوران ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ سورج سے زمین کی قربت بہت ہی نزدیک ہوجاتی ہے ۔ رگھونندن کمار نے یہ بھی کہا کہ شام 7 بجکر 27 منٹ کو کرہ ارض سورج کے قریب ترین نکتہ تک پہونچ جائے گا جو سورج کے اطراف زمین کی گردش کا سالانہ محور ہوتا ہے ۔ سورج کے اطراف بیضوی شکل کی مدار پیدا ہوتی ہے اور یہ سورج سے 14,70,93,168 کیلومیٹر دور ہوتا ہے ۔ فلکیاتی نکتہ نظر سے اسے بیضوی کی شکل کا مدار سمجھا جاتا ہے ۔ جہاں 6 جولائی 2021 کی علی الاصبح 3.46 منٹ کو کرہ ارض سورج کے قریب پہونچتا ہے ۔ سورج سے اس کی دور ترین پوائنٹ 15,21,00,523 کیلومیٹر ہوتی ہے ۔ بہ الفاظ دیگر بیضوی شکل کی مدار 2 جنوری 2021 کو کرہ ارض کے گردش کے باعث دکھائی دے گی ۔ کل یہ مدار دیکھنے کا موقع ملے گا جو سورج سے 50,07,355 ہوگا اور 6 جولائی 2021 کو بھی اسی طرح کے وقوع ہونے کی مطابقت پائی جاتی ہے ۔ اگرچیکہ عوام کو اس فلکیاتی رونما ہونے والے واقعہ کا علم نہیں ہوتا لیکن ماہرین فلکیات اس واقعہ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ رگھونندن کمار نے مزید کہا کہ سورج کا کرہ ارض کے قریب ہونا ایک نادر فلکیاتی موقع ہوتا ہے ۔ طلباء کیلئے یہ نہایتی اہم ہے ۔ عوام الناس اس دن درجہ حرارت کے ذریعہ سورج سے کرہ ارض کے قریب پہونچنے کو محسوس کرسکتے ہیں ۔
