کرہ ارض کو مستقبل کی نسلوں کیلئے بہتر بنانے کی ضرورت : مودی

   

نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرہ ارض کو مستقبل کی نسلوں کیلئے بہتر مقام بنانے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے ٹوئیٹر پر یہ رائے ظاہر کی اوار کہا کہ کرہ ارض کی حفاظت کیلئے ہندوستان اپنے عہد کا اعادہ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہئے کہ آنے والی نسلوں کیلئے کرہ ارض کو بہتر مقام بنانے کیلئے جو کچھ ہم سے ہوسکتا ہے اجتماعی طور پر کریں۔ انہوں نے اپنے حالیہ من کی بات پروگرام کا ایک مختصر ویڈیو بھی شئیر کیا جس میں انہوں نے ماحولیات کا تذکرہ کیا تھا ۔