کریم نگر تنہا بزرگوں کیلئے ’’تحفظ یوجنا‘‘ کی شروعات

   

کریم نگر۔ کریم نگر کمشنریٹ پولیس نے کریم نگر کمشنریٹ میں تنہا تنہا رہنے والے بزرگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ’تحفظ یوجنا‘ (سوراکشا یوجنا) کے نام سے ایک جدید پروگرام شروع کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع کمشنر پولیس وی بی کملاسن ریڈی نے دی۔ اور کہا کہ اس تنہا گزر بسر کرنے والے بزرگوں پر حالیہ حملوں کے پیش نظر عمل میں لایا گیا۔ کمشنریٹ میں حالیہ واقعات۔کمشنریٹ کے پار تنہا رہنے والے بزرگ افراد پولیس کمشنریٹ سنٹر میں کنٹرول روم پر فون کرکے اپنے نام اور پتے 9440900971 پر رجسٹر کریں۔ رجسٹرڈ نام اور پتے متعلقہ تھانوں کو بھجوا دیئے جائیں گے۔ ان بزرگوں کے پاس جاکر جو تنہا رہتے ہیں اور ان کی حالت اور ان سے ملکر پر خلوص انداز میں بات کرکے اور انکو احتیاطی تدابیر کے بارے میں انہیں آگاہ کریں گے۔ محکمہ پولیس کمشنریٹ میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دے کر اور ان کی امنگوں کے مطابق خدمت کرکے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے مذکورہ فون نمبروں تک معلومات فراہم کرکے محکمہ پولیس کی فراہم کردہ خدمات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنایا جاسکے۔