کریم نگر شادی مبارک اسکیم کے چیکس کی تقسیم ، رکن ا سمبلی گنگولا کملاکر

   

کریم نگر /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلیان لکشمی شادی مبارک کے چیکوں کی تقسیم پروگرام میں رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومتوں کے خواب و خیال بھی نہیں تھا کہ اس طرح کی کوئی ایسی اسکیمات ہوسکتی ہے لیکن چیف منسٹر کے سی آر نے اس طرح کی اسکیمات کی شروعات کرتے ہوئے کلیان لکشمی شادی مبارک سے غریب عوام کی مدد کی کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ چیکوں کے تقسیم پروگرام میں جملہ 78 مستحقین میں تقسیم عمل میں لائی اور انہوں نے غریب متوسط طبقات کی لڑکیوں کے والدین و سرپرستوں کو اس اسکیم سے مکمل استفادہ کی خواہش کی ۔ اس پروگرام میں سابق ایم ایل سی سنتوش کمار زیڈ پی ٹی سی ارکان کیڈپلی ایم پی پی سری لتا اور سرپنچوں اور دیگر شریک تھے ۔