کریم نگر میں آئی سی جے سی طریقہ کار کا آغاز

   

ہائی کورٹ جنرل جج آر چوہان کی ویڈیو کانفرنس
کریم نگر۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریمنل کورٹ مقدمات سے متعلقہ ایف آئی آر چارج شیٹ کو اپ لوڈ کرنے کے لئے شروع کردہ آئی سی جے سی طریقہ کار کی پیر کو کریم نگر ضلع میں شروعات کی گئی۔ ہائی کورٹ جنرل جج آر چوہان نے حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آغاز کیا ۔ کریم نگر پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے آئی سی جے سی کے ذریعہ چارج شیٹ اَپ لوڈ کرکے ہائی کورٹ کے جج کو بھیج دیا۔ کریم نگر ضلع عدالت سیشن جج انوپما چکرورتی نے اس کا جائزہ لیا۔ ملک میں آئی سی جے سی پراجکٹ کی عمل آوری کیلئے تلنگانہ ریاست کو منتخب کرلینے پر ورنگل ضلع کو منتخب کرتے ہوئے15 ڈسمبر 2018 کو اس کی شروعات کی گئی اور عمل آوری جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں کریم نگر ضلع میں پائیلٹ پراجکٹ مرکزی حکومت نے منتخب کیا ہے۔ آئی سی جے سی کی شروعات کے موقع پر کریم نگر پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طریقہ کار کی عمل آوری سے وقت کے ساتھ کام کے بوجھ میں کمی ہوجاتی ہے۔ مختلف مقدمات سے متعلق ، ملزمین سے متعلق تمام تر تفصیلات سکنڈوں میں عہدیدار حاصل کرلینے میں آسانی ہوتی ہے۔ حیدرآباد میں اس پروگرام میں ہائی کورٹ جج آر چوہان ڈی جی پی مہیندر ریڈی ٹیکنیکل سرویس آئی جی پی روی گپتا، مرکزی حکومت ای کمیٹی ارکان ایم گو سوامی اور دیگر شریک تھے۔ حضورآباد مجسٹریٹ آئی سی جے سی نوڈل آفیسر رادھیکا کریم نگر سی ٹی اے سی پی ڈاکٹر بی اشوک، کمیونیکیشن ڈی ایس پی سرینواس ، سی آئی جی وجئے کمار، سی آئی دیوا ریڈی، وگیان راؤ ، تلا سرینواس ، دامودھر ریڈی اور دیگر شریک تھے۔