کریم نگر میں آج جلسۂ دستاربندی و استقبال رمضان

   

کریم نگر ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مفتی محمد یونس القاسمی ناظم مدرسہ عربیہ اشرف العلوم کریم نگر کی اطلاع کے بموجب مدرسہ عربیہ اشرف العلوم کریم نگر کے زیراہتمام جلسۂ دستاربندی حفاظِ کرام و استقبال رمضان المبارک 16 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء این این گارڈن ، اشوک نگر کریم نگر انشاء اﷲ منعقد ہوگا ۔ حضرت مفتی محمد تجمل حسین قاسمی استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد صدارت کریں گے ۔ مہمانِ خصوصی مفتی سید سلمان منصورپوری (نائب امیرالہند، ناظم عمومی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند ، استاذ فقہ و حدیث دارالعلوم دیوبند) خطاب کریں گے ۔ مفتی محمد عامر حنیف قاسمی حیدرآباد ، مفتی محمد انعام الحق قاسمی ، حافظ پیر خلیق احمد صابر بھی خطاب کریں گے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔