کریم نگر۔ بروز چہارشنبہ ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا کے چئیمبر میں 76 رعیتو ویدیکا کو پانی کی سہولت کی فراہمی کے لئے مشن بھگیرتا , پنچایت راج اور محکمہ زراعت کے عہدیداران کے ہمراہ جائز اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نیرعیتو ویدیکا کے لئے پانی کی سہولت مہیا کرنے پمپ , بورویل , سمپ , پائپ لائن و آدھے ایچ پی پمپ سیٹ کے لئے تخمینہ تیار کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام رعیتو ویدیکا کے لئے میز و کرسیوں کا انتظام کیا جائے۔ اس اجلاس میں ٹرینی کلکٹر انکیت , پنچایت راج ڈی پی آر ای آر سرینواس راؤ , مشن بھگیراتا ای ای چلما ریڈی , ضلع زرعی عہدیدار سریدھر و دیگر نے شرکت کی۔
یلاریڈی میں دو بائیکوں کے تصادم ، تین افراد زخمی
یلاریڈی ۔ منڈل کے بوسائی پلی گیٹ کے ہاس دو بائیک گاڑیوں میں ٹکر سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل تاڑوائی کے علاقہ دیمی سے میدک ضلع کے شنکرم پیٹ جارہے سرینو کو بوسائی پلی موضع سے تعلق رکھنے والے لنگیا کی بائیک نے ٹکر دے دی ۔ جس پر اس حادثہ میں سرینو کے علاوہ سنگمنی ، لنگیا شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں یلاریڈی کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔