کریم نگر میں سیرت النبیؐ مسابقتی امتحانات

   


جمعیۃ العلماء کی نگرانی میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت، 27 ڈسمبر کو تقسیم انعامات

کریم نگر : مفتی محمد صادق حسین قاسمی کے بموجب جمعیۃ العلماء کریم نگر کے زیر اہتمام ہرسال کی طرح اس سال بھی 13 ڈسمبر بروز اتوار این این گارڈن اشوک نگر میں اسکولس کے طلباء وطالبا ت کے درمیان سیرت النبیؐ معلوماتی ومسابقتی امتحان کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔جمعیۃ العلماء کریم نگر گزشتہ ۱۱ سال سے سیرت النبیؐ کے امتحانات عصری اسکولس کے طلباء وطالبات کے درمیان منعقد کررہی ہے۔مفتی محمدیونس القاسمی صدر جمعیۃ العلماء کریم نگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ان امتحانات کا مقصدطلباء کو نبی کریمؐ کی سیرت سے واقف کروانا ہے۔ہرسال بڑی تعداد میں طلباء شریک ہوتے ہیں،اس مرتبہ بھی یہ امتحان کامیاب انداز میں منعقد ہوا۔27 ڈسمبر کو 11 بجے دن تقسیم انعامات کا جلسہ این این گارڈ میں ہی منعقد ہوگا۔اردو ،انگلش کے تین گروپ ششم تا ہشتم ،نہم تا دہم اور انٹر وڈگری کے طلباء نے اس امتحان میں حصہ لیا۔اس موقع پر مفتی محمدغیاث محی الدین نائب صدر ،مولانا محمد عمر فاروق قاسمی صدر سٹی جمعیۃ العلماء ،مفتی محمدعبدالحمید قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈکریم نگر،مفتی محمدنوید سیف حسامی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ،حافظ محمد وسیم الدین خازن جمعیۃ العلماء ،مفتی خواجہ غفران الدین اسعدی،مفتی محمد شعیب قاسمی،حافظ عبدالمجید اشتیاق،حافظ محمد اسماعیل راشد،مولانا محمدشاداب قاسمی،مولانا اشرف قاسمی،مولانا خواجہ معین الدین قاسمی ،مولانا عبدالروف قاسمی،حافظ یسین ،حافظ ذیشان ،حافظ محمد عمران حضور آباد،مولانانذیرقاسمی جمی کنٹہ،حافظ محمد امجدسلطان آبادکے علاوہ محمد اخترعلی صدر انجمن ترقی اردوکریم نگر،محمد عبدالصمد نواب جنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو،عباس سمیع سابقہ ڈپٹی مئیر،حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی وصدرجمعیۃ الحفاظ کریم نگرموجود تھے۔