کریم نگر میں مرکزی حکومت کا پتلا نذر آتش

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر۔/28 اگسٹ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دلتوں کے ساتھ مرکزی حکومت کے ظالمانہ سلوک کے خلاف تلنگانہ امبیڈکر سنگھم ضلع صدر سمدرالا اجئے نے احتجاج کرتے ہوئے دلتوں اور بہوجن طبقات کے ساتھ روا رکھے گئے ناانصافی والے سلوک پر مرکزی حکومت کا علامتی پتلا نذر آتش کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جب سے اقتدار پر آئی ایس سی، ایس ٹی اور میناریٹیز دلتوں و خواتین پر حملے اور زیادتیاں بہت بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پس پردہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امبیڈکر کے مجسموں کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے توہین کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ضلع انچارج سمدرالا لکشمن، ضلع جنرل سکریٹری پربھاکر، میالہ سائیلو، کرشنا، کاماریو کرن، چندر شیکھر، مہیندر ، پربھو ، ملیشم، مہیلا صدر گوڑیلا بھاگیہ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔