کریم نگر میں کانگریس امیدوار کی عظیم ریالی

   

کریم نگر ۔/11نومبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر کانگریس امیدوار پروملا سرینواس نے جمعہ کو تلنگانہ چوراہا سے کلکٹریٹ آفس تک ہزاروں لوگوں کے ساتھ بڑی ریلی میں حصہ لیا اور پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کانگریس امیدوار پروملاسرینواس نے میڈیا پوائنٹ پر کہا کہ گنگولاکملاکر کو شکست دیکرکریم نگر ایم ایل اے کے طور پر تاریخ رقم کریں گے۔ کریم نگر کی عوام گنگولاکملاکر کو سبق سکھا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس تلنگانہ میں اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کریم نگر پر کانگریس کا پرچم لہرائے گا۔ کریم نگر انچارج سابق ایم ایل اے مستان ولی،کریم نگر ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ابو بکر خالد، سٹی کانگریس صدر کومٹ ریڈی نریندر ریڈی، مینینی روہت راؤ، عبدالصمد نواب نے اس ریلی کو مخاطب کیا۔ ایس اے محسن، کانگریس اقلیتی سیل کے صدر تاج الدین، عقیل ، عبدالرحمن، اِس سی سیل صدر پون کمار، ایس ٹی سیل شراون کمار و دیگر کانگریس قائدین اس موقع پر موجود تھے۔