کریم نگر میں کوویڈ ویکسین ٹرائیل پروگرام کی تیاری

   


کریم نگر : کلکٹریٹ کیمپ آفس میں کلکٹر کریم نگر کے. ششانکا کے زیر قیادت کوویڈ ویکسین ڈرائی رن ( ٹرائیل) پروگرام کی تیاریوں کے متعلقہ امور پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ضلع میں عنقریب آغاز کئے جانے والے Cowin App میں کولڈ چائین پوائنٹ کے فوری اندراج کی ہدایت دی۔ حکومت کے جاری کردہ ہدایات کے مطابق 8جنوری 2021کو ضلع کے تمام کولڈ چائین پوائنٹ میں ڈرائی رن ( ٹرائیل) کے انعقاد کی ہدایت دی۔انہوں نے مزید کہاکہ ویکسین دینے کے بعد افراد میں ظاہر ہونے والے منفی اثرات کو درج کیا جائے۔ کسی بھی طرح کی سنجیدگی پر فوری سرکاری ہاسپٹل DHH-KNR کریم نگر ، حضورآباد AH-Huzurabad , پرتھیما ,چلمیڈا ہاسپٹل میں علاج فراہم کیا جائے۔ اس اجلاس میں ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت کریم نگر ڈاکٹر سجاتا , ڈی ٹی سی او ڈاکٹر کے. وی. راویندر ریڈی , ڈی آئی او ڈاکٹر ساجدہ و دیگر نے شرکت کی۔