کریم نگر میں کے کویتا کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

   

کریم نگر : تلنگانہ جاگرتی ریاستی صدر و رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی سالگرہ کے ضمن میں ضلع کریم نگر میں جوش و خروش کے ساتھ تقاریب منائی گئیں۔ اس موقع پر تلنگانہ جاگرتی اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کریم نگر صدر محمد عبدالرضی نے 50 سے زائد اسٹوڈنٹس کے ہمراہ گورنمنٹ سیول ہاسپٹل میں خون کا عطیہ دیا۔ اس بلڈ ڈونیشن کے موقع پر تلنگانہ جاگرتی اسٹیٹ سکریٹری بی اننت راؤ، اسٹیٹ کنوینر جی کلپنا، کریم نگر ضلع صدر جاڈی سرینواس کے علاوہ تلنگانہ جاگرتی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ارکان کی کثیر تعداد موجود تھی۔