کریم نگر۔/29 اکٹوبر‘ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر پولیس کمشنریٹ کے زیر اہتمام فلیگ ڈے پولیس شہداء یادگار ہفتہ کے موقع پر میگا 5K رن منعقد کیا گیا ۔ عوام کا زبردست ردعمل رہا۔ اس رن میں پولیس کے ہر سطح کے تقریبا پانچ ہزار افراد اور مختلف تنظیموں کے نمائندے و پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے جوانوں نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔ کریم نگر پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنا نے 5K رن کو جھنڈی دکھاکر اس میں براہ راست حصہ لیا۔ مارک فیڈ گراونڈ سے شروع ہوکر یہ رام نگر منکما توٹا‘ گیتا بھون چوراستہ سے ہوتی ہوئی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچی۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ایڈمنسٹریشن جی چندرا موہن‘ اے سی پی نولا سرینواس راؤ‘ کروناکر راؤ‘ سی پرتاب‘ ایس بی آئی جی وینکٹیش‘ انسپکٹر ‘ سی ایچ ستیش‘ لکشمی بابو‘ نرومل گوڑ آر آئی ایس کرن کمار‘ رجیشم ملیشم‘ جانی اور دیگر موجود تھے۔ ایس آر آر کالج پرنسپل رام کرشنا راؤ ‘ پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے حصہ لیا۔