کریم نگر ڈیویژن میں رہمنائی بورڈس کی تنصیب

   

Ferty9 Clinic

بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا رپوریٹرس کی ذمہ داری ، افتتاحی تقریب سے مئیر کا خطاب
کریم نگر ۔ کریم نگر کارپوریشن میں چوتھے ڈیویژن کے تمام گلیوں میں رہنمائی کیلئے سائن بورڈس جو کہ اپنے ذاتی خرچ سے کارپوریٹر نزہت فرحین علی نے تیار کروائے تھے ۔ اس کا افتتاح مئیر وائی سنیل راؤ نے کیا ۔ انہوں نے کارپوریٹر نزہت فرحین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو ، کسی بھی شخص کے گھر کا پتہ آسانی سے ملنے نصب کردہ بورڈ سے مطلوبہ شخص کے مکان تک جایا جاسکتا ہے۔ ہر گلی میں ڈیویژن واری تمام گلیوں میں گلی نمبر اور گھر کا نمبر درج کردیا جاکر نصب کردئے ہیں ۔ کوئی بھی شخص بآسانی اپنے مطلوبہ پتہ پر پہونچ سکتا ہے ۔ اپنے ڈیویژن میں رہائشی پذیر عوام کی خدمات اور انہیں بنیادی سہولتوں کا فراہمی کی کوشش برسرکار کارپوریٹر کی ذمہ داری ہے ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن کی جانب سے اس طرح کی سہولت ، رہنمائی کے بورڈ نصب کردئے جائیں گے ۔ مئیر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ایک مثالی نمونہ شہر کے تحت تلنگانہ شہر کی تشکیل کی ہے ۔ مجالس بلدیہ وزیر کے ٹی آر کی سوچ و فکر اور منصوبہ کے مطابق اسی طرح ہمارے شہر کریم نگر کو بھی ڈیجیٹل سائن بورڈ قائم کئے جائیں گے ۔ شہر کی آبادی ، رہائش مکانات کی تعداد میں اضافہ کے تحت رہنمائی بورڈ کا لگایا جانا ضروری ہوگا ۔ شہر کے برسر اقتدار قائدین کارپوریشن ، کارپوریٹرس ، اپنے ڈیویژن میں رہائش پذیر عوام کو اپنے خاندان افراد خیال کرکے ان کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہئے ۔ اس پروگرام میں کارپوریٹر نزہت فرحین ، عمران علی سابق ڈپٹی مئیر ، محمد عباس سمیع اور قاضی ڈیویژن کے عوام نے شرکت کی ۔