کرینہ کپور یونیسیف انڈیا کی برانڈ ایمبیسیڈر

   

نئی دہلی: یونیسیف انڈیا نے ہفتہ کو اداکارہ کرینہ کپور خان کو اپنا قومی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ دہلی میں پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستان میں یونیسیف کی نمائندہ سنتھیا میک کیفری نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ان کے مضبوط عزم نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے کام کو آگے بڑھانے میں بہت مدد کی ہے۔ اس موقع پر یونیسیف انڈیا نے بچوں کی فلاح و بہبود کے شعبے میں کام کرنے والی گورانشی شرما (مدھیہ پردیش)، کارتک ورما (اتر پردیش)، ناہید آفرین (آسام) اور ونیشا اوماشنکر (تاملناڈو) کو بطور ینگ ایڈوکیٹس مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔