کسانوں کا 26 مارچ کو ’بھارت بند‘

,

   

نئی دہلی : کسان یونینوں نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ وہ 26 مارچ کو ’بھارت بند‘ بنانے کی اپیل کررہے ہیں، جب مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف جاری ان کے ایجی ٹیشن کے چار ماہ مکمل ہوجائیں گے۔ نیوز ایجنسی ’ پی ٹی آئی‘ کے بموجب سن یوکت کسان مورچہ نے کہا کہ 26 مارچ کے زبردست احتجاج سے قبل کسانوں کے مختلف ادارے اور ٹریڈ یونینس خانگیانے کے منصوبوں اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف 15 مارچ کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

کسان کی موت پر ایک کروڑ روپئے معاوضہ کا مطالبہ
اس دوران کسان کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے چہارشنبہ کو قومی دارالحکومت کے قلبی حصہ میں احتجاجی مارچ منعقد کرتے ہوئے ان کسانوں کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا جو گزشتہ 102 یوم سے غیرواجبی زرعی قوانین کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایجی ٹیشن کے دوران مرنے والے ہر کسان کے لواحقین کو ایک کروڑ روپئے کا معاوضہ ادا کیا جائے۔