کسانوں کو”دہشت گرد“ قراردینے پر کنگانا راناوت کے خلاف مقدمہ درج

,

   

رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ کنگانا راناوت کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 44‘108‘153‘153ے اور504کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

بنگلورو۔بالی ووڈ اداکارہ کنگانا راناؤت جنھوں نے ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اقربا پروری پر بالی ووڈ کی اہم شخصیتوں کو نشانہ بنارہی ہیں‘

پر ان کے ٹوئٹس میں سے ایک میں کسانوں کو”دہشت گرد“ قراردینے کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک مجرمانہ مقدمہ درج کیاہے۔

کنگانا راناوت کے خلاف مقدمہ درج
رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے تموکر جے ایم ایف سی کورٹ میں تین متنازعہ بلوں کے خلاف جس کو حکومت نے حال ہی میں منظور کیاکے خلاف احتجاج کررہے کسانوں پر ان کے ٹوئٹس کی وجہہ سے کیس درج کیاگیاہے۔

رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ کنگانا راناوت کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 44‘108‘153‘153ے اور504کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

کنگانا کا کسانوں کے بل پر ٹوئٹ
ٹوئٹر ہینڈل کا استعمال کرتے ہوئے کنگانا نے ہندی میں لکھا کہ”وزیراعظم اگر کوئی نیند میں ہے تو اس کو جگاسکتے ہیں‘

اگر کسی کو سمجھ نہیں آرہا ہے تو اس کووضاحت کرسکتے ہیں مگر سونے کی اور ناسمجھی کی کوئی اداکاری کررہاہے تو کچھ نہیں کیاجاسکتا؟یہ ایسے ہی دہشت گرد ہیں۔

سی اے اے کی وجہہ سے کسی ایک کی شہریت نہیں گئی‘ مگر بہت سارا خون بہانے کے بعد انہوں نے اسکو ختم کیاہے؟۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کسانوں کے بلوں اور اس ایم ایس پی کے ارگرد پائے جانے والے خدشات کے متعلق کئے گئے ٹوئٹ کے جواب میں کنگانا نے یہ جوابی ٹوئٹ کیاہے۔

یہ ہیں وہ ٹوئٹ

https://twitter.com/KanganaTeam/status/1307946243339907072?s=20

اپنے ٹوئٹ میں کنگانا راناؤت نے احتجاج کررہے کسانوں اور اپوزیشن لیڈران کا تقابل دہشت گردوں سے کیااور کسانوں کے احتجاج کو مخالف سی اے اے احتجاج سے تعبیر کیاہے۔

جب سے کنگانا کی والدہ اشا راناوت نے اپنی بیٹی کو وائی سکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیاہے تب سے کئی قسم کی قیاس ارائیاں گشت کررہی ہیں کہ راناؤت کانگریس سے بی جے پی میں چھلانگ لگائیں گی