پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل منتقلی ،منچریال پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنا کا خطاب
منچریال /16 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسانوں سے دھان کی خریدی اور بعد ازاں رقم کی ادائیگی جیسے سنگین دھوکہ دہی جرائم میں ملوث عادی مجرم ستیش ریڈی کو پداپلی پولیس نے پداپلی آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے قریب حراست میں لیتے ہوئے کریم نگر جیل منتقل کردیا گیا ۔ جہاں پر اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ عائد کرتے ہوئے ورنگل جیل منتقل کردیا گیا ۔ یہ بات پولیس کمشنر رام گنڈم مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتائی ۔ تفصیلات کے بموجب ستیش ریڈی نامی شخص عمر 35 سال ایس کے آر ٹی انٹرپرائزس مالک مکان نمبر 4-7-98 سائبٹیٹ کالونی حبشی گوڑہ حیدرآباد نے کسانوں سے دھان کی خریدی کرتے ہوئے انہیں بطور اڈوانس معمولی رقم دی جاتی تھی ۔ بعد ازاں دھان رائس مل مالکین کو فروخت کرتے ہوئے خطیر رقم حاصل کرتے ہوئے کسانوں کو ادا شدنی رقم غبن کرنے لگا ۔ اس طرح وہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں ایجنٹوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر دھان خریدی کرتے ہوئے کسانوں کو دھوکہ دینا اس کا معمول بن گیا تھا ۔ اس کے خلاف پداپلی منچریال ، آصف آباد اور دھرمارم پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج رجسٹر ہیں ۔ پولیس نے اس کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں ، دھوکہ دہی جیسے جرائم میں ملوث مجرم ستیش ریڈی کے خلاف پی ڈی ایکٹ کو عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعہ سماجی زندگی کیلئے خطرہ اور عوام کو ڈر و خوف میں مبتلا کرنا اور ان کو پریشان کرنا جیسے سنگین جرائم و خطرے کے پیش نظر عادی مجرم ستیش ریڈی کے خلاف پی ڈی ایکٹ حوالے کرتے ہوئے ورنگل جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔
