کالے قانون کو واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم : ضلع صدر کانگریس
مدہول: یوپی میں کالے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کو مرکزی وزیرکے بیٹے آشیش مشرا نے کارسے ٹکر دے دی جس میں فوت ہونے والے کوکسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ضلعی صدر کانگریس پارٹی بی راما راو پٹیل نے کہاکہ کسانوں کی تحریک کو دبانے اور ڈرانے کے لئے جان بوجھ کرکسانوں کو کارکے ذرئعہ روندا گیا جس سے معصوم کسان فوت ہوگئے لیکن کسان مرکزی حکومت کے تین کالے قانون کو واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔حلقہ مدہول ہیڈ کورٹر میں موم بتیوں کے ساتھ ایک ریلی نکالی گئی اس ریالی سے ڈی سی سی کے صدر راما راؤ پٹیل نے کہا کہ اگر کسانوں کی تحریکیں جان بوجھ کر بی جے پی حکومت دباکر احتجاج سے باز رکھنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔ مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے نے پانچ کسانوں کو ہلاک کردیا۔ آشیش مشرا نے کسانوں کو کار کے ذریعہ ہلاک کردیا انہیں اس موقع پر ، ڈی سی سی کے صدر راما راؤ پٹیل نے کانگریس کی ایک بڑی ریلی کی قیادت کی، جس میں موم بتیاں اور امبیڈکر کے مجسمہ کے قریب پانچ منٹ تک خراج عقیدت پیش کیا۔ کہاکہ وزیر داخلہ سے واقعہ کی تحقیقات کرواتے ہوئے مجرم اجے مشرا کو برخاست کرنے اور آشیش مشرا کو عمر قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر او بی سی کے ریاستی نائب صدر بی آنند راؤ پٹیل اور یوتھ کانگریس قائدین سی ایچ۔ سائی ناتھ ، ایس سی سیل کے ضلعی صدر بیدور رمیش ، انجے گوڈ ، این۔ ایس یو آئی ڈسٹرکٹ انچارج شیخ امجد مدھول منڈل کانگریس کے صدر ٹی رمیش۔اور نوجونان مدھول کی کثیر تعداد موجود تھی۔