کسانوں کی آمدنی میں بہتری اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنا ضروری:امریندر

   

چنڈی گڑھ: چیف منسٹر پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے کامیاب کسان، خوشحال پنجاب مشن کے تحت کسانوں کی آمدنی میں بہتری لانے اور مستقبل کے لئے ماحولیاتی توازن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے تین برسوںکے لئے 3780 کروڑ کی لاگت سے ‘کامیاب کسان، خوشحال پنجاب’ مشن کی شروعات کی ہے ۔زراعت، باغبانی اور زمیں اور آبی تحفظ کے محکموں کے کام کاج کا ورچوول طریقے سے کل جائزہ لیتے ہوئے کپٹن امریندر سنگھ نے زرعی شعبے میں مختلف سرکاری اسکیموں کو جوڑنے کی اہمیت پر زور دیا جس سے کسانوں کو پورا فائدہ حاصل ہوسکے ۔انہوں نے باغبانی کو موجودہ موقف کو مضبوط کرنے کے لئے کہا جس سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے کسانوں کو بڑے پیمانے پر فصلوں کی پیداوار کرنے کے لئے مناسب جانکاری مہیا کرائی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ کنو، امرود، لچی جسی زیادہ قیمت والی باغبانی فصلوں کی پیداوار سے کسانوں کو زیادہ فائدے ہوگا ۔
گیہوں، دھان کی فصلوں کی سائیکل کی طر موڑا جاسکے گا۔ انہوں نے زرعی محکمہ اور پنجاب زرعی یونیورستی کو مشترکہ طور پر کسانوں کے لئے تشہیری پروگرام کی شروعات کرنے کے لئے کہا جس سے ان کو فصلی تنوع کے حصے کے طور پر سبزیوں کی پیداوار کے لئے تحریک دی جاسکے ۔