نئی دہلی : کسان قائدین نے آج دہلی پولیس کے ساتھ 26 جنوری کی مجوزہ ٹریکٹر پریڈ کے مسئلہ پر میٹنگ کی، جس میں انہوں نے پریڈ نکالنے کا اعادہ کیا۔ کسان لیڈران نے دو ٹوک الفاظ میں پولیس افسران سے کہا کہ ٹریکٹر پریڈ دہلی کے اندر باہری رنگ روڈ پر ہی نکالی جائے گی اور اس میں کسی اگر مگر کی ضرورت نہیں ہے۔دہلی پولیس کے افسران نے کسانوں سے گزارش کی تھی کہ وہ دہلی کے باہر ٹریکٹر پریڈ نکال لیں، مگر کسان لیڈران نے ان کی بات نہیں مانی۔