کسانوں کی ہماچل پردیش میں 7اپریل کو مہا پنچایت

   

ناہن : ہماچل پردیش کے ضلع سرمور کے پاونٹا صاحب میں7 اپریل کو کسانوں کی مہا پنچایت ہوگی جس میں ہماچل ، اتراکھنڈ اور دیگر ریاستوں کے کسان شرکت کریں گے ۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیٹ نے ویڈیو جاری کر کے ہماچل ، اتراکھنڈ اور دیگر ریاستوں کے کسانوں سے اس مہاپنچایت میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ اسی دوران دہلی کے سنگھو باڈر پر کسانوں کے ایک خیمہ میں آتشزدگی کا واقعہ بھی پیش آیا ۔