کسانوں کے احتجاج کے مقام سے ایک ویڈیو دلوں کو جیتنے کاکام کررہا ہے۔ مذکورہ ویڈیو جو اب وائرل ہوا ہے‘جس میں دیکھا یاگیاہے کہ نماز ادا کرنے والے مسلمانوں سے اظہار یگانگت میں سکھ کھڑے ہوئے ہیں۔
اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سکھ مسلم بھائیوں کی نگرانی کرتے ہوئے کھڑے ہوئے اور وہ پرامن انداز میں نماز ادا کررہے ہیں۔
کسانوں کے احتجاج کے مقام سے یہ ویڈیو نکالا گیاہے جس کو صحافی رانا ایوب نے سوشیل میڈیا پر شیئر کیاہے۔
ایوب نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”اس نے مجھے جذباتی کردیاہے۔ سکھ بھائی اظہار یگانگت کے ان مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں کسانوں کے احتجاج کے مقام پر نماز ادا کررہے ہیں“۔
This made me emotional. Sikh brothers standing in solidarity with Muslims while they offer namaz at the farmers protest. pic.twitter.com/1QqC03vKR0
— Rana Ayyub (@RanaAyyub) December 7, 2020
دہلی کے باہر کسان 27نومبر سے ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں اور اپنے احتجاج میں شدت پیدا کررہے ہیں تاکہ حکومت ”موافق کارپوریٹ“ تین زراعی قوانین پر دوبارہ غور کرے جس کو مرکز نے روبعمل لانے کاکام کیاہے۔
ان قوانین کے تحت مذکورہ کسانوں کو ملک کے کسی بھی مقام پر اپنا سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے او رراست طور پر وہ کارپوریشنس سے لین دین بھی کرسکتے ہیں۔
تاہم کسانوں کا یہ ماننا ہے کہ مذکورہ نئے قوانین کی وجہہ سے ان کاانحصار کارپوریٹس پر ہوجائے گا۔
پانچ سو سے زائد کسانوں کی یونینوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ یونینیں اس احتجاج کا حصہ ہیں۔
دہلی کی سرحد کے باہر احتجاج کررہے کسانوں نے منگل 8ڈسمبر 2020کے روز بھارت بند کااعلان کیاتھا جو مجموعی طو رپر کامیاب رہا ہے۔
کئی فلمی ہستیاں اور اسپورٹس سے وابستہ اہم شخصیات بھی کسانوں کی حمایت میں میدان میں اتر گئے ہیں۔