کسانوں کے ساتھ ناانصافی کیخلاف جدوجہد کا اعلان

   

نظام آباد میں پردیش کانگریس نائب صدر طاہر بن حمدان کی پریس کانفرنس

نظام آباد۔20 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان نے کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر مسٹر سدرشن ریڈی نے ریاستی وزیر پرشانت ریڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال میں پیاکیج نمبر 21 کیلئے گراوٹی سے پانی سربراہ کیا جاسکتا تھا لیکن کمیشن کیلئے پائپ لائن کی تنصیب عمل میں لاتے ہوئے عوام کے پیسوں کا بیجا استعمال کیا گیا جبکہ سابق میں گتپا علی ساگر کے ذریعہ آبی سربراہی کرنے کا اعزاز کانگریس پارٹی کوحاصل ہے ریاست میں کسانوں کے ساتھ ہورہی نا انصافی کے خلاف جدوجہد کرنے کا اعلان کیا اور قرضہ جات کی معافی کے اعلان کرتے ہوئے ابھی تک قرضہ جات کو معاف نہیں کیا گیا ۔ دھان کی خریدی میں بھی ترگو کے نام پر کٹوتی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ریاستی کسان کانگریس کے صدر انویش ریڈی نے کہا کہ ضلع میں آبی سربراہی کرنے میں ضلع کے وزیر ناکام رہے ہیں ۔ سابق وزیر سدرشن ریڈی کے دور میں پانی کی سربراہی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے تھے ۔ ضلع میں جاری دھاندلیوں میں بی آرایس کے قائدین ملوث ہونے کا الزام عائد کیا اور کانگریس پارٹی کسانوں کے حق میں اپنے پروگراموں کو جاری رکھے گی۔ کسانوں کو ہونے والے نقصانات کی ذمہ دار ریاستی حکومت ہے ۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کو 2لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات معاف کرنے کا اعلان بھی کیا ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین علیم الدین ، راجندر ، چنا ریڈی و دیگر بھی موجود تھے ۔