کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا عمل شروع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کسانوں کے قرض کی معافی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ فینانس نے اس کیلئے 167.59 کروڑ روپئے جاری کردیا ہے۔ جمعرات کو 37 ہزار سے 41 ہزار روپئے کے درمیان موجود کسانوں کے قرضہ جات معاف ہوئے ہیں جس سے 44,870 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کسانوں کی طرف سے چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چیف منسٹر کے سی آر نے کسانوں کے ایک لاکھ تک قرضے معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ 45 دن میں تمام کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ چیف منسٹر نے اس سلسلہ میں وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کو خصوصی ہدایت دی ہے۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد 2014 میں پہلی مرتبہ کسانوں کے ایک لاکھ تک قرضے معاف کرنے کا وعدہ کیا گیا اور حکومت نے 35.31 لاکھ کسانوں سے متعلق 16,144 کروڑ روپئے معاف کئے۔ اس مرتبہ حکومت 29.61 لاکھ کسانوں کے 19 ہزار کروڑ روپئے معاف کررہی ہے۔ ن